ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکم ٹیکس کی حدڈھائی لاکھ سے بڑھاکرآٹھ لاکھ کردی جائے، اتحاد پر شیوسینانے پھرآنکھ دکھائی، ’مہاراشٹر میں ہم بڑے بھائی تھے اور رہیں گے‘

انکم ٹیکس کی حدڈھائی لاکھ سے بڑھاکرآٹھ لاکھ کردی جائے، اتحاد پر شیوسینانے پھرآنکھ دکھائی، ’مہاراشٹر میں ہم بڑے بھائی تھے اور رہیں گے‘

Mon, 28 Jan 2019 21:51:00    S.O. News Service

ممبئی28جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو لے کر شیوسینا نے پیر کو ایک بار پھر صاف کیا کہ مہاراشٹر میں وہ بڑے بھائی کے ہی کردار میں رہے گی اور اسی کی بنیاد پر وہ ملک اور ریاست کی سیاست کرے گی۔شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں اپنے پارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔اجلاس کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے صاف کیا کہ اس اجلاس میں نہ تو اتحاد کو لے کر کوئی بحث ہوئی اور نہ ہی کوئی پیشکش آئی۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق دونوں کے تعلقات میں منجمد برف پگھل رہی ہے اور مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے دونوں پارٹیاں 24۔24 سیٹوں پر لڑنے کا سمجھوتہ کر سکتی ہیں۔پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ایک اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے کہا کہ پارٹی بھی چاہتی ہے کہ انکم ٹیکس کی حد بھی 2.5 لاکھ سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کر دی جائے۔راوت نے زور دے کر کہاکہ شیوسینا مہاراشٹر میں بڑا بھائی ہے (بی جے پی اور دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں) اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے شیو سینا کے ساتھ اتحادکے لیے کوئی پیشکش نہیں ہے۔جو لوگ ہم سے اتحاد کے خواہاں ہیں وہ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ہم کسی تجویز کے آنے کاانتظار نہیں کر رہے ہیں۔طویل عرصے سے پارٹنر بی جے پی اور شیوسینا میں 2014 تک یہ سمجھ تھی جس کے تحت بی جے پی ریاست میں لوک سبھا کی زیادہ سیٹوں پر انتخاب لڑتی تھی اور شیوسینا مہاراشٹر اسمبلی کی زیادہ سیٹوں پر انتخاب لڑتی تھی۔سال2014 کے اسمبلی انتخابات میں حالانکہ یہ اتحاد ختم ہو گیا جب بی جے پی نے مضبوط مودی لہر پر سوار اکیلے مہاراشٹر میں الیکشن لڑا 122 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ شیوسینا کو محض 63 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔


Share: